

Loading content...
ہمارا مذہب اسی لئے محمدؐ و آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام کا مذہب قرارپایا ہے کہ ہم آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام کے افعال کو بھی اپنے لئے سند مانتے ہیں اور ان کے ہر فعل کو عین دین سمجھتے ہیں کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ وارثان رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سرور کونین کے نور اوّل کا حصہ ہیں اور اپنے اپنے زمانے میں انہی کے کردار مقدس کے آئینہ دار ہیں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جس زمانے میں ہمارے آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام نے جو جو کام کئے ہیں یا جو جو رویہ اختیارفرمایا ہے اگر اس زمانے میں شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ظاہراً موجود ہوتے تو وہ بھی یہ رویہ اختیار فرماتے اس لئے ہمارے لئے خاندان تطہیرعلیہ الصلوات والسلام کا ہر فعل عین دین ہے اور ان کا کردار عملی قرآن ہے اس لئے ہم انہیں قرآن ناطق سمجھتے ہیں جیسا کہ انہوں نے خود بھی فرمایا ہے کہ ہم قرآن ناطق ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار