

Loading content...
دوستو! ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے پاس جو فروعات دین ہیں ان میں ایک اہم فرع حج ہے جو واجب ہے اور آپ حج پر غور کریں تو وہ جناب ابراہیم علیہ السلام کے گھر کی کہانی ہے جسے ری پلے (Replay) کرنا ہمارے اوپر واجب ہوا ہے اب اس سے ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ جناب ابراہیم علیہ السلام پر ایمان لانا ہم پر فرض ہے مگر وہ ہمارے زمانے کے نبی نہیں، بلکہ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مقابلے میں ہم انہیں کوئی بڑا مقام نہیں دے سکتے کیونکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیا علیہم السلام کے سرتاج ہیں اورباقی سارے نبی ان کی امت میں داخل ہیں ، اب آپ سوچیں کہ وہ نبی جو حبیب کبریا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے فضیلت میں بہت کم درجے پر فائز ہے اس کے گھر کی مستورات تک کے افعال ہمارے فرائض میں داخل ہیں اور مناسک دین قرار پائے ہیں تو کیا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکی آل پاک کے افعال ہمارے لئے جواز تک میں کفایت نہیں کرتے تو پھر فضلیت جناب ابراہیم کو حاصل ہے یا ہمارے شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار