

Loading content...
دوستو! یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ خاندان رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا کوئی بھی فعل عواطف ظاہریہ بشریہ کے ماتحت نہیں تھا بلکہ وہ ماتشاؤن ان یشا ء اللہ کے مصداق تھے اس لئے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے گریہ فرمایا تو وہ بھی اللہ کی مشیت کے تحت فرمایا یعنی اللہ نے چاہا تو انہوں نے گریہ فرمایا، اللہ نے چاہا تو انہوں نے ماتم کیا، اللہ نے چاہا تو عزاداری کی … گویا اس موقعہ کی مناسب سے جو کچھ ہمیں کرنے کا حکم دینا تھا اسے اللہ جل جلالہ نے اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آل سے کروا کر دکھا دیا جیسا کہ اللہ جل جلالہ کا ہمیشہ سے یہی رویہ رہا ہے کہ جو کسی سے کروانا ہوتا تھا یا اسے دین کے طور پر متعارف کروانا ہوتا تھا تواسے اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کرواکے دکھا دیتا تھا … جیسا کہ امت کو حکم دینے سے پہلے حبیب پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نمازیں پڑھوا کر دکھائیں، روزے رکھوا کر دکھائے، تزکیات کرواکے دکھائے اور جناب حمزہ علیہ الصلوات والسلام کی لاش پر عزاداری کروا کے دکھائی اور بقیہ کام اس کی آل اطہار سے کرواکے دکھایا کیونکہ عملی مظاہر ہ حکم سے زیادہ قوی ہوتا ہے، اس لئے اہل بیت علیہم الصلوات والسلامنے ماتم عزاداری اور ماتم کے سارے اقسام کا مظاہرہ فرمایا حتیٰ کے محمل سے سر ٹکرا کر سر سے خون نکال کردکھایا کہ اگر تمہیں اپنے پاک حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خاندان پاک علیہ الصلوات والسلام سے محبت ہے تو ایسا کرنا ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار