

Loading content...
یہاں یہ بھی عرض کردوں کہ ماتم ایک طرف تو اظہار درد کا ذریعہ ہے دوسری طرف ظلم کے خلاف احتجاج بھی ہے جیسا کہ ہم نے دیکھا کہ جناب ذوالفقار علی بھٹو صاحب کے خلاف جب مذہبی جماعتوں نے ایجی ٹیشن (Agitation) کیا تھا تو اس وقت سارے شہروں میں احتجاجی جلوس اور ریلیاں نکالی گئی تھیں اس وقت ہمارے نزدیکی شہروںمیں جو ریلیاں ہوئی تھیں ان میں مختلف مسالک اسلامیہ کے علمائے کرام بھی شامل تھے اور ان جلوسوں میں احتجاجاً سارے مسالک کے لوگوںنے ہائے بھٹو ،ہائے بھٹو کی آواز پر منہ پہ ماتم کیا تھا اور پورے بازار میں منہ پر ماتم کرتے ہوئے گزرے تھے ،مجھے باقی شہروں کے بارے میں معلوم نہیں مگر کوٹ ادو اور لیہ میں ایسا ہی ہوا تھا …دوستو! اگر ماتم کرنا جائز نہیں تھا تو اس وقت سارے علمائے اسلامیہ کی سرپرستی میں چلنے والے جلوسوں میں ماتم کا مظاہر کیوں کیا گیا ِ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار