

Loading content...
دوستو! فطرت کے سامنے دیواریں کھڑی کرنا غیرعقلی رویہ ہوتا ہے، جس کا جوان بیٹا شہید ہوجائے اس ماں کو رونے سے کون روک سکتا ہے؟ … شہید کا زندہ ہونا اپنے مقام پر درست ہے مگر اس کی جدائی کا صدمہ بھی تو ہوتا ہے، آپ دیکھیں کہ جس ماں کا بیٹا گھر سے روٹھ کر نکل جائے یا اچانک غائب ہوجائے وہ ماں کس طرح تڑپتی ہے یہ آپ نے کئی مرتبہ خود بھی دیکھا ہوگا اب کوئی اس ماں سے کہے کہ دیکھو تیرا بیٹا زندہ ہے اور تو زندہ کو کیوں رو رہی ہے وہ مر تھوڑی گیا ہے جو تو رو رہی ہے؟ یہ سن کر اس دکھی ماںکے دل پر کیا اثر ہوگا یہ تو آپ بھی محسوس کرسکتے ہیں … بات یہ ہے کہ یہ کلیہ غلط ہے کہ زندہ کو رونا جائز نہیں کیونکہ انسان جس سے محبت کرتا ہے چاہے وہ زندہ ہو اور خوشحال بھی ہو مگر اس سے جدا ہوتو وہ اس کی جدائی میں آنسوبہاتا ہے جیسا کہ جناب یعقوب علیہ السلام نے جناب یوسف علیہ السلام کی جدائی میں گریہ کیا اگرچہ انہیں معلوم تھا کہ وہ زندہ ہیں اسی طرح یہ انسانی فطرت ہے آپ فطرت کے خلاف عمل کس طرح کروا سکتے ہیں؟ قوانین فطرت کے سامنے آپ جھوٹ کی ایک دیوار تو کھڑی کر سکتے ہیں مگر فطرت کے سرکش طوفان کو روک نہیں سکتے کیونکہ اسلام دین فطرت ہے اس لئے فطری تقاضوں سے صرف نظر کرنا اسلام کو مسخ کرنے کے مترادف ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار