

Loading content...
اس کے ویسے تو سیکڑوں جوابات دئیے جاچکے ہیں کیونکہ یہ کوئی نیا سوال نہیں ہے اور کئی جوابات تو میں نے اپنے کتب مجالس میں بھی دئیے ہیں یہاں اجمالی طور پر یہی کہوں گا کہ جب شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام شہید ہی نہیں ہوئے تھے تو اس وقت بھی شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمنے ان کی عزاداری فرمائی تھی اورانہیں گود میں لے کر ان کے دکھوں کا ذکرفرما کر گریہ فرمایا تھا جب قبل از شہادت عزاداری ہوئی تھی تو اس واقعہ کے واقع ہونے کے بعد اس پر گریہ کرنا کیسے جائز نہیں ہو سکتا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار