

Loading content...
یہاں ایک وضاحت کرنا ضروری ہے کہ ممکن ہے آپ سوچیں کہ ملکۂ عالمین صلوات اللہ علیہا اتنی اونچی آوازمیں گریہ فرماتی تھیں کہ سارے شہر میں ان کی آواز جاتی تھی نعوذباللہ… دوستو! ایسا کچھ نہیں تھا بلکہ جب آپ اپنے حجرہ اقدس میں آہستہ سے ایک بین فرماتی تھیں تو پورے مدینہ کی دیواریں بھی شریک گریہ ہوجاتی تھی، شہر میں ایک کہرام سنائی دیتا تھا، دیواریں ہلنے لگتی تھیں، زمین متزلزل ہوجاتی تھی کیونکہ جب انسان کی روح دکھ محسوس کرتی ہے تو سارا جسم مضطرب ہوجاتا ہے اسی طرح جو ذوات اقدس علیہم الصلوات والسلام روح عالمین کا درجہ رکھتے ہیں جب ان پر کوئی کیفیت طاری ہوتی ہے تو اس سے عالمین متاثر ہوجاتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار