

Loading content...
آپ تاریخ و سیرت کی کتب میں دیکھیں ملکۂ عالمین صلوات اللہ علیہا نے ان کا اس درجہ سوگ منایا کہ ان کے گریہ و بکا سے اہل مدینہ پریشان ہوگئے اور انہوں نے آکر یہ عرض کیا کہ آپ گریہ کا کوئی وقت مقرر فرمائیں اگر آپ دن کو گریہ کرنا چاہیں تو ہم رات کو آرام کریں گے اور اگر آپ رات کو گریہ فرمائیں تو ہم دن کو آرام کریں گے ـ ان لوگوں کی اس عرضداشت کو دیکھ کر آپ نے فرمایا کہ اب ہم جنت البقیع میں جاکر پاک بابا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عزاداری کریں گے پھر امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے انہیں جنت البقیع میں ایک کمرہ بنوا دیا تھا جسے بیت الحزن کا نام دیا گیا اور اس طرح ملکۂ عالمین صلوات اللہ علیہا صبح کو اپنے شہزادوں یعنی امام حسن علیہ الصلوات والسلام اور امام حسین علیہ الصلوات والسلام کے ہاتھ پکڑ کر جنت البقیع میں تشریف لے جاتی تھیں اور وہاں پاک بابا کی مرثیہ خوانی فرماتی تھیں ان کا ایک مرثیہ آج بھی زبان زد خواص و عوام ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار