

Loading content...
دوستو! تاریخ ایام میں کائنات کا منحوس ترین دن وہ تھا جب اللہ جل جلالہ کی کلی رحمت مصلح انسانیت، سرتاج الانبیا، رحمة للعالمین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس عالم ظاہر سے پردہ فرمایا اور وصال اِلٰہی میں مستغرق ہوگئے اور انسانیت وصال رخ زیبا سے محروم ہوگئی، دیدار حبیب اِلٰہی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا سلسلہ منقطع ہوگیا، اس دن جیسا منحوس کائنات کا کوئی دن نہیں ہے اور نہ ہوگا … جونہی یہ خبر قیامت اثر مدینہ طیبہ کی گلیوں میں پہنچی تو پورا شہر ماتم کدہ بن گیا مسجد نبوی میں اصحاب صفہ رہا کرتے تھے جو اپنے بھرے گھر چھوڑ کر صرف دیدار حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکیلئے بھوکے پیاسے زندگی گزار رہے تھے انہیں مٹھی بھر کھجوریں صبح کو ملتی تھیں اور مٹھی بھر شام کو اور وہ یہ کھجوریں کھاکر اور پانی پی کر زندگی کے دن گزار رہے تھے اور اس صعوبت کے بدلے میں انہیں اللہ جل جلالہ کی عظیم نعمت یعنی دیدار حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حاصل تھا اس لئے وہ دنیا کے سارے لذات کو دیدار حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر قربان کرکے اپنے آپ کو ان کی صحبت کیلئے وقف کئے ہوئے تھے جب انہیں یہ خبر ہوئی کہ ان سے ان کے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمنے پردہ فرما لیا ہے تو کئی تو یہ خبر سنتے ہی بے ہوش ہوگئے، کئی لوگوں نے دیواروںسے ٹکریں مارنا شروع کردیں، کئی لوگوں نے سرپہ پتھر مارے، جناب بلال سلام اللہ علیہنے ایک دیوار سے ٹکر ماری تو ایسے بے ہوش ہوئے کہ پھراس وقت ہوش آیا جب مزار اطہر تیار کرکے لیپی جاچکی تھی یعنی پورے تین دن تک ہوش نہیں آیا اور جب انہوں نے مزار اطہر کو دیکھا تو اس کی مقدس گیلی مٹی پہ رخسار رکھ کر اتنا روئے کہ دوبارہ بے ہوش ہوگئے اور اس کے بعد وہ مدینہ میں نہیں رہ سکے جب سارے لوگوں نے مجبور کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مسند اور محراب و منبر کو خالی نہیں دیکھ سکتا یہاں رہوںگا تو مرجاؤں گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار