

Loading content...
جیسا کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ کوئی شخصیت دنیا کے کسی گوشے میں فوت ہوتی ہے تو اس کے تعلق دار چاہے جہاں بھی ہوں اس کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کرتے ہیں اس کیلئے قرآن خوانی کرتے ہیں حالانکہ ساری فقہیں نماز جنازہ کو فرض کفائی مانتی ہیں اور فرض کفائی کی صورت یہ ہوتی ہے کہ اگر ایک لاکھ آدمی کسی شہر میں موجود ہیں جب تک وہ فرض ادا نہ کیا جائے وہ سارے لوگوں پر فرض ہوتا ہے اور ان میں سے اگر ایک فرد ہی وہ فریضہ ادا کردے تو پھر باقی سارے لوگوں پر سے یہ فرض ساقط ہوجاتا ہے یعنی سب کی طرف سے یہ ادا سمجھا جاتا ہے اس کے باوجود لوگ غائبانہ نماز جنازہ ادا کرتے ہیں اور ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں لوگ ان میں شریک ہوکر اپنا دوستی و ہمدری و یکجہتی کا فریضہ ادا کرتے ہیں انسانی فطرت کا یہ فیصلہ ہے کہ جو دوست کے دکھ سے غمگین نہیں ہوتا اور دوست کی خوشی سے خوش نہیں ہوتا وہ کسی حوالے سے بھی دوست کہلانے کا حقدار نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار