

Loading content...
دوستو! یہ بھی فرمان ہے کہ ہمارا دوست وہ ہے جو ہمارے حزن میں محزون ہوکر شریک ہو اور ہماری خوشی میں مسرور ہوکر شامل ہو، جو ایسا نہیں کرتا وہ دوست کہلانے کا حقدار نہیں ہوتا… ویسے بھی ہمارے معاشرتی روابط میں بھی اسی بات کو اہمیت حاصل ہوتی ہے کہ جو ہمارے کسی غم میں شریک نہیں ہوتا ہم اسے برادری کا بھائی نہیں مانتے، ویسے تو پوری دنیا کے لوگ چاہے ان کا تعلق کسی بھی معاشرے یا کسی بھی مذہب و عقیدہ سے ہو اپنی جان پہچان والوں کے ساتھ ظاہر داری ہی کا سہی مگر اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھوں کو چاہے دل سے محسوس نہ بھی کریں تب بھی ان مواقع پر شامل ہونا اپنا انسانی واخلاقی فریضہ سمجھتے ہیں اور جو ان مواقع پہ شریک نہ ہو اسے معاشرتی رواج اور قلبی عواطف کبھی بھی دوست نہیں مانتے… اس لئے ہم بھی اس پاک گھر کے افرادعلیہم الصلوات والسلام کے مصائب اور دکھوں میں شریک ہونا فریضہ سمجھتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار