

Loading content...
ہم آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام ہی کے حوالے سے ان ساری چیزوں کو دیکھتے ہیں جن لوگوں کا محمدؐو آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام سے کوئی تعلق ہوتا ہے تو ہم ان کے سامنے جھک جاتے ہیں اور جن کا اس پاک گھر کے مقدس افراد سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہم ان سے لاتعلق ہوتے ہیں اس پاک گھر کے کسی فرد کے ساتھ اگر کسی جانور کا بھی تعلق ہوتا ہے تو ہم ان کے آگے سرنگوں ہوجاتے ہیں چاہے وہ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یعفور ]دراز گوش [ اور شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کا مرتجز ]گھوڑا[ ہی کیوں نہ ہو… اسی طرح ہم اس پاک گھر کے کسی فرد سے دشمنی رکھنے والے کو اپنا ذاتی دشمن سمجھتے ہیں چاہے وہ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ظاہری طور پر چچا ابولہب ہی کیوں نہ ہو یا کوئی خال المسلمین و کاتب وحی ابوسفیان ملعون کا بیٹا معاویہ ہی کیوں نہ ہو … کیونکہ ہماری کسی سے کوئی ذاتی دوستی یا دشمنی نہیں ہے بلکہ اس پاک گھر کے حوالے سے ہماری دوستیاں اور دشمنیاں جڑی ہوئی ہیں اور یہ سب اللہ جل جلالہ کے حکم سے ہے کیونکہ اس نے شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبان مبارک سے صادر فرمایا تھا ٭ قل لا اسئلکم علیہ اجراً الا المودة فی القربیٰ … یعنی اجر رسالت اس پاک در گھر کی مؤدت و محبت ہی قرار پائی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار