

Loading content...
آج ہم دیکھتے ہیں کہ ملک میں جتنی جماعتیں ہیں انہوں نے اپنے اپنے امیر بنائے ہوئے ہیں ان کا کوئی نہ کوئی لیڈر ہوتا ہے مگر کوئی بھی کسی امیرکو اِلٰہی منصب دار نہیں سمجھتا بلکہ جماعت یا قوم کی مرکزیت کے قیام کیلئے اس کی اطاعت کی جاتی ہے اور اگر کوئی شخص ولی فقیہ کے حکم کو احکام اِلٰہیہ و آئمہ اطہار علیہم الصلوات والسلام کے خلاف پائے اور اس پر عمل نہ کرے تو وہ قابل تحسین ماناجاتا ہے کیونکہ ولی فقیہ اسلام ساز و احکام ساز ادارہ نہیں ہوتا کہ جس کی نافرمانی پر کفر شرک یا گناہ شرعی یا جرم شرعی کا نام دیا جا سکے اس کیلئے امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے تفصیل سے لکھا ہے جو تفصیل کا طالب ہووہ ان کے کتب کی طرف رجوع کرے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار