

Loading content...
دوستو! اس کا اوّلین جواب تو یہ ہے کہ ہمارے مسلک میں جو ولی فقیہ کا مقام و منصب ہے وہ مناصب اِلٰہیہ نہیں ہے کہ جس کیلئے معصوم کا ہونا لازم ہو یا جس کی اطاعت واجب ہو… بلکہ ہم چودہ سو سال سے اپنے والدین کی اطاعت بھی کرتے آرہے ہیں جو معصوم نہیں ہیں بلا تشبیہ والد کا احترام و اطاعت ایک گھر تک محدود ہے اور ولی فقیہ کی اطاعت پوری قوم تک کیلئے ہے، ولی فقیہ قوم کا والد ہوتا ہے یا قوم کا بڑا ہوتا ہے جس کی اطاعت اخلاقاً لازم ہے کیونکہ اس کے بغیر قوم کا نظام نہیں چل سکتا، قوم کو متحد نہیں رکھا جا سکتا، حقیقت یہ ہے کہ ولی فقیہ ہماری سماجی اور سیاسی زندگی شوشل و پولیٹیکل لائف (Social and Political life) سے تعلق رکھتا ہے اس لئے ولی فقیہ کی نافرمانی قومی و اخلاقی جرم تو ہوسکتی ہے شرعی جرم قرار نہیں پاتی کیونکہ ولی فقیہ اِلٰہی عہدہ دار نہیں ہوتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار