

Loading content...
دوستو! ہمارے شیعہ مسلک میں ایک تصور ولایت فقیہ کا بھی ہے … یعنی بحیثیت قوم کے ہم ایک قوم بھی ہیں اور ہم ایک جماعت بھی ہیں اس لئے ہمارے لئے ایک مرکزیت کا قیام بھی لازم ہے کیونکہ ایک گھر سے لے کر ایک قوم تک سب کیلئے مرکزیت کا ہونا ضروری ہوتا ہے یعنی کوئی نہ کوئی ایسا بڑا ہونا لازم ہے کہ جو گھر کے سارے افراد کیلئے قابل قبول بڑا ہو، اور وہ ہی سارے معاشرتی و معاشی و سیاسی نظام میں بااختیار مرکز ہو، اگر چہ اس کی حیثیت شرعاً کچھ بھی نہ ہو مگر ہر قوم، ہر قبیلے، ہرجماعت میں کسی نہ کسی حاکم کا ہونا لازم ہے جیسا کہ ایک گھر سے ایک ملک تک کیلئے کسی نہ کسی حاکم کا ہونا ضروری ہوتا ہے ورنہ طائف الملوکی کی وجہ سے قوم بکھرجاتی ہے، اسی طرح ہمارے ہاں یہ تصور ہے کہ قوم کیلئے ایک مرکز کا ہونا ضرور ی ہے … کیونکہ شیعہ قوم بنیادی طور پر ایک مذہبی قوم ہے اور اس کی بقا وقیام مذہب کی گہرائی ہے اس لئے ہم یہ مناسب سمجھتے ہیں کہ ہمارا مرکزبھی شرعی و اخلاقی قوانین کا شدت سے پابند ہو،تاکہ اس کے بنائے ہوئے قوانین اسلام، شریعت، ملت و مسلک کے تقاضے زیادہ سے زیادہ پورے کرتے ہوں اور اس کی ذات گناہ و معصیت میں کافی حد تک محتاط و محفوظ ہو کیونکہ معصومین علیہم الصلوات والسلام کے علاوہ کوئی معصوم تو ہو نہیں سکتا مگر شر کی مقدار میں کمی کے جو درجات ہیں ان میں اس کے درجات زیادہ سے زیادہ کم ہوں اور یہ بھی قرآن کریم نے ہمیں فرمایا ہے کہ ان اکرمکم عند اللہ اتقاکم اس لئے ولی و فقیہ کیلئے متقی ہونا ہی شرط ہے بلکہ تقویٰ میں بڑھا ہوا ہونا بھی شرط ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار