

Loading content...
دوستو! اس کا جواب یہ ہے کہ ہم ماضی میں دیکھتے ہیں کہ معصوم کی موجودگی میں غیر معصوم کے ہاتھ پر معصوم کی بیعت ہوتی رہی ہے … جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ کوفیوں نے کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کی بیعت کا اعلان کیا انہیں خطوط لکھے مگر امام علیہ الصلوات والسلام نے ان کی بیعت کو قبول نہیں فرمایا پھر جب انہوں نے اس پر آمادہ کرلیا کہ وہ ان کی بیعت قبول فرمائیں تو انہوں نے راہ طریقت اختیار فرمائی یعنی اپنا ایک نمائندہ بنایا اور انہیں اختیار دیا کہ وہ آگے جسے چاہیں اپنا نمائندہ بناکر ہماری بیعت لے سکتے ہے اس وجہ سے جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کوفے میں پہنچے تو انہوں نے اپنے تیرہ یاچودہ غیر معصوم نمائندے قرار دئیے جن کے ہاتھوں پر معصوم کی بیعت واقع ہوتی رہی حالانکہ اس وقت نہ معصومؐ غائب ہے نہ مفقود ہے بلکہ موجود ہے اس لئے جو فعل معصوم کی موجود گی میں جائز ہے تو ان کی غیبت میں کیسے ناجائز ہوسکتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار