

Loading content...
() بیعت کا تیسرا طریقہ یہ ہے کہ شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف سے رابطہ کیا جائے اور ان سے عرض کیا جائے کہ وہ ہمیں آگاہ فرمائیں کہ ہمارے دور میں ہمارے قریب و نزدیک ان کا کون سا نمائندہ موجود ہے جس کے ہاتھ پر ہم ان کی بیعت بھی کریں اور ان کا دین صحیح بھی حاصل کریں … کیونکہ اس دور میں امام زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف سے توسل اور رابطہ آسان بھی ہے اور یقینی بھی ہے اور دوسری طرف ان کی نیابت عامہ مخفیہ بھی موجود ہے اس لئے ہمیں اس نائب کی طرف راہنمائی ہوجاتی ہے پھر عالم خواب میں یا بیداری میں جس نائب کی طرف اشارہ کیا جائے ان کے دست مبارک پر شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کی بیعت کرنا واجب ہوجاتا ہے اور پھر اس کی اصول و فروع دونوں میں تقلید بھی واجب ہوجاتی ہے یعنی پھر عقائد بھی انہی سے لینا ہوں گے اور اعمال کی ادائیگی کا طریقہ بھی ان سے لینا ہوگا ایک طرح سے یہ حقیقی اور کلی تقلید ہوتی ہے اور سب سے بہتر صورت یہی ہے کیونکہ اس سے انسان ہر قسمی اشتباہات سے بچ جاتا ہے اور اس کا دین یقینی ہوجاتا ہے اور آخرت کنفرم (Conform) ہوجاتی ہے اور اس کا رابطہ اپنے شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف سے دائماً جڑ جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار