

Loading content...
دوستو! یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جب بھی کسی کی بیعت ہوتی ہے تو اس کے کئی شرائط ہوتی ہیں اگر شرائط نہ ہوں تو بیعت کی کوئی وجہ ہی نہیں ہوتی یعنی کوئی انسان جب کسی کی بیعت ہوتا ہے تو بیعت لینے والے کے چند اہم احکام ہوتے ہیں کہ اگر تم بیعت کر رہے ہو تو پھر ہمارے یہ شرائط ہیں یعنی بیعت دراصل ایک عہد و پیمان ہوتا ہے جس سے انسان اپنے زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام کے ہاتھ پہ بک جاتا ہے، یہ بیعت کا عمل کچھ دینے کچھ لینے کا ہوتا ہے گویا یہ ایک طرح کا سودا ہوتاہے، اسی طرح شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کی بیعت کی بھی چند شرائط بیان ہوئی ہیں ان میں سے سب سے پہلے تو وہی شرائط ہیں جو شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بیعت کی شرائط تھیں جو کلام اِلٰہی میں سورہ ممتحنہ میں فرمائے گئے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار