

Loading content...
(1) خوف خدا ہونا شرط ہے …(2)سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت سے متمسک ہواور اس پر عمل کرنے والا ہو…(3)دنیا و متعلقات دنیا کی ذرا بھر رغبت نہ رکھتا ہویعنی حب دنیا میں سے کوئی اس میں موجود نہ ہو، حب زر، حب جاہ، حب نسا، حب شہرت، حب ریاست، حب شہوت وغیرہ سے بچاہوا ہو (4)آخرت کی طرف کلی طور پر راغب ہو اس کی زندگی کا مرکزی نقطہ آخرت ہو (5) جھوٹ کے جملہ اقسام سے بچا ہوا ہو (6) حلال خور ہو اور حرام سے بچا ہوا ہو (7) تعصب سے بالکل خالی ہو حق بات جہاں ہو تسلیم کرے اور اپنے عقیدت مندوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کرے اور نہ ان کی خاطر کسی حقدار کی حق تلفی کرے (8) تعصب کی وجہ سے فرقہ بندی کرنے والا نہ ہو (9) پیسے لے کر فتویٰ نہ دے اور نہ ہی دولت کی خاطر احکام دین میں کوئی رعایت پیدا کرے، دینی معاملہ میں سفارش کو رد کرنے والا ہو(10)ملمع سازی اور ظاہر داری نہ کرنے والا ہو(11) کسی پر تعلق داری کی وجہ سے عنایات نہ کرنے والا ہو (12) حلال و حرام کا سختی سے پابندہو (13)دین کو دنیا بٹورنے کا ذریعہ نہ بنائے (14) اپنے نفس کو حرام اور رضا ئے اِلٰہی کے خلاف جملہ چیزوں سے روک رکھنے والا ہو (15) اپنے دین کی حفاظت کرنے والاہو یعنی دنیا کی کوئی طاقت اس سے دین حق کے خلاف کوئی کام نہ کروا سکے اور حدود دین کو ہر صورت میں بچانے والاہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار