

Loading content...
٭ان عوام الیہود کانوا قد عرفوا علمائہم بالکذب الصریح وباکل الحرام ، والرشا وبتغیر الاحکام…الخ …فرمایا یہود کے عوام اس بات سے آشنا ہوتے ہیں کہ ان کے علما صریح جھوٹ بولتے ہیں، حرام کھانے سے نہیں چوکتے، احکام دین و فتویٰ میں من مانے فتوے دینے پر رشوت وغیرہ بھی لے لیتے ہیں، واجبات میں سفارش، عنایات اور دینی ملع سازی بھی کرتے ہیں اور یہود کے عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ ان کے علما شدید تعصب کا شکار ہوتے ہیں، اس تعصب کی بنیاد پر اپنے دین کے اندر کئی فرقے بناتے ہیں، تعصب کی وجہ سے حق اور حقوق کے معاملہ میں بے اعتدالی بھی کرتے ہیں، اہل حق کا حق تلف کرکے غیر مستحق کو دے دیتے ہیں، مظلوم کی پرواہ نہیں کرتے، محرمات حلال و حرام میں فرق نہیں کرتے، یعنی جو جہاں سے مل جائے لے لیتے ہیں، امور دین کو دنیا کا ذریعہ بناتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار