

Loading content...
()ایک وہ حدیث ہے جسے تقلید کے لزوم و وجوب پر دلیل بنایا جاتا ہے وہ ایک طویل حدیث ہے جس کاخلاصہ یہ ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا کہ آقا یہود کے عوام سے ان کے علما اپنی وضعی و جھوٹی باتوں کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ احکام اِلٰہی ہیں وہ حکم خدا سمجھ کران پر عمل کرتے ہیں جبکہ انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ یہ ان کے خود ساختہ احکام ہیں… بعینہ ہمارے علما ہمیں کہتے ہیں کہ یہ احکام اِلٰہی ہیں اور ہمیں بھی معلوم نہیں ہوتا کہ اصل بات کیا ہے اور ہم بھی حکم اِلٰہی سمجھ کر ان پر عمل کرتے ہیں اب آپ فرماتے ہیں کہ یہود کے عوام بھی ان احکام پر عمل کرنے سے مستوجب عذاب ہوں گے جبکہ انہیں تو کسی چیز کا علم بھی نہیں ہوتا جیسا کہ ہمیں بھی نہیں ہوتا وہ بھی اپنے علما پر اعتماد کرتے ہیں اور ہم بھی اپنے علما پر اعتماد کرتے ہیں ہمیں جزا ملے گی اور انہیں سزا ملے گی تو اس کی وجہ کیا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار