

Loading content...
دوستو! عالم تشیع میں اس قسم کے کسی نظریہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ یہ نظریۂ اطاعت ہے نہ کہ نظریۂ تقلید…ہم چودہ سوسال سے یہی بات کر رہے ہیں کہ غیر معصوم کی اطاعت جائز نہیں اور نہ ہی کسی غیر معصوم کی اطاعت و تقلید کو انسان کے اعمال کی قبولیت میں مدخلیت حاصل ہے، ہاں معصوم پر ایمان اور ان کی اطاعت و اتباع کے بغیر اعمال باطل ہوجاتے ہیں نہ کہ کسی غیر معصوم کی تقلید نہ کرنے کی وجہ سے… ہاں کسی صاحب خبر کی تقلید کے بغیر جو اعمال کے باطل ہونے کی بات ہوتی ہے تو وہ اس طرح ہے کہ اگر انسان کسی سے نماز نہ سیکھے اور اپنی طرف سے قیاسی نماز پڑھنا شروع کردے اور نماز کے دو کی بجائے تین یا چار سجدے دینا شروع کردے تو اس طرح وہ نماز باطل ہوگی مگر اس کے بطلان کی وجہ کسی کی تقلید کا نہ ہونا نہیں ہوگا بلکہ ہئیت نماز کا بگڑنا ہی نماز کے باطل ہونے کا سبب ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار