

Loading content...
تقلید عمومی یہ ہوتی ہے کہ انسان بچپن سے اعمال دین سیکھنے میں مصروف ہوجاتا ہے اور اسی دور طفلی سے تقلید کا ایک عمل شروع ہوجاتاہے یعنی نماز کی ہئیت میں ماں باپ کی تقلید کرتا ہے، نمازکی عبارتوں میں ماں باپ یا معاشرے کے کسی فرد کی تقلید کرتا ہے، اس طرح یہ سلسلہ تقلید پوری زندگی جاری رہتا ہے … کیونکہ ہر گھر میں ایسے لوگ نہیں پائے جاتے جو فقہی گہرائیوں تک رسائی رکھتے ہوں اس لئے انسان کو ایک نہ ایک دن کسی ایسے شخص کی رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے جو ان فقہی مسائل کی گہرائی تک رسائی رکھتا ہواور یہ بھی انسان کی مجبوری ہے کہ جن مسائل تک اس کی رسائی نہیں ان میں اسے کسی نہ کسی رہنما کے قول کو بلادلیل قبول کرنا پڑتا ہے اس لئے وہ تقلید کی تعریف میں آجاتا ہے اور یہ سلسلہ تقلید و رہنمائی اپنے ہی گھر سے شروع ہوکر مراجع تک جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار