

Loading content...
دوستو! یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کسی ناپختہ شعور سے بعض سچائیوں کو چھپانا ضروری ہوتا ہے اور یہ امر ان کے فائدے میں ہوتا ہے جیسا کہ کوئی ناپختہ شعور بچہ یا بچی کوئی ایسا سوال کرتا ہے جو سیکس (Sex) سے متعلق ہوتو ماں باپ اس کی ذہنی پاکیزگی کو بچانے کیلئے سچائی کو چھپا کر متبادل کوئی جواب دیتے ہیں تاکہ بچپن میں اس کی ذہنیت خراب و آلودہ نہ ہو یہی ہے وہ تقیہ جس کا ہر عقلمند کو حکم دیا گیا ہے کیونکہ جو بھی فکری یا عرفانی طور پر ناپختہ شعور ہوتا ہے وہ ایک بچے کی طرح ہوتا ہے اور حقائق کا کلی طور پر کھول دینا ان کیلئے باعث ہلاکت ہوگا … اولیائے کرام رضوان اللہ علیھم نے اتنے راز بیان نہیں کئے جتنے انہوں نے چھپائے ہیں اور بار بار یہی فرماتے رہے کہ کاش کوئی رازوں کا امین مل جاتا توہم راز ہائے اِلٰہی کو بیان کر سکتے مگر انہیں جو ملے انہیں پھر یہی تاکید فرمائی کہ یہ راز کسی نااہل کے سامنے نہیں کھولنا ورنہ تم ہمارے قاتلین میں شمار ہوگے اسی طرح جناب جابر بن یزید جعفی سلام اللہ علیہاکو حکم فرمایا گیا تھا، اسی طرح جناب یونس بن عبدالرحمن سلام اللہ علیہکوحکم ہوا، اسی طرح نواب اربعہ کو حکم ہوا کہ رازوں کو چھپانا ہے یہ نہیں ہے کہ اپنے آپ کو کافر کہلوانا ہے (نعوذ باللہ)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار