

Loading content...
دوستو! حقیقت یہ ہے کہ اگر پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام اپنے انوار ازلیہ کا اظہار فرماتے تو ساری دنیا سارے خداؤں کو چھوڑ کر انہی کی عبادت کرتی اور ساری کائنات انہیں اپنا اللہ مان کر ان کی عبادت کرتی اور اس طرح انسانیت ایک ہلاکت سے نکل کردوسری ہلاکت میں پہنچ جاتی یہی وہ خطرہ تھا جس کی وجہ سے اپنی ازلی نورانیت و باطنی حقیقت کو چھپایا گیا اور تقیہ کیا گیا اور جن لوگوں پر انہوں نے ان اسرار کو ظاہر فرمایا تو ان پر بھی یہی حکم صادر فرمایا کہ تم کسی کے سامنے ہمارے راز نہیں کھولو گے کیونکہ ہر آدمی ان رازوں کا متحمل نہیں ہوگا اِس لئے تمہیں سب سے تقیہ کرنا لازم ہے اور یہی ہمارا اور ہمارے آبائے طاہرین علیہم الصلوات والسلام کا دین ہے، یعنی خاندان اِلٰہی علیہم الصلوات والسلام کی ازلی حقیقت کو چھپا نا ہی تمہارا دین ہے اور تاکید فرمائی کہ جس نے ہماری حقیقت ازلیہ کو واشگاف الفاظ میں نااہلوں کے سامنے کھول دیا اس نے ہمیں تلوار عمد سے قتل کیا ہے نعوذباللہ من ذالک الکفر و الطغیان … (شافی ترجمہ اصول کافی )
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار