

Loading content...
تقیہ کا مفہوم خاندان پاک علیہ الصلوات والسلام کے بارے میں یہ ہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی اپنی ذات اور اپنی حقیقت باطنیہ کو چھپاتے ہوئے گزار دی ہے وہ اللہ کے نور اوّل و ازل تھے مگر اللہ نے فرمایا کہ جامۂ بشری میں جانا ہے اور انہیں اپنے ساتھ مانوس کرنا ہے اور فرمایا کہ آپ امت سے کہہ دیں کہ انما انا بشر مثلکم ہم تمہاری مثال بشرہیں … میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بشر بن کرر ہنا ہی ایک تقیہ تھا، اپنی نورانیت کو چھپانا بھی تقیہ تھا، اپنی حقیقت ازلیہ کو ظاہر نہ فرمانا اور اپنی ذات پر بشریت طاری رکھنا ہی اصل تقیہ تھا انہیں صرف بشر کہلوانے کا حکم نہ تھا بلکہ بشر بن کر رہنے کا حکم تھا اور وہ بشر بن کر رہے اور ہمیں عملی طور پر سکھایا کہ یہ ہے تقیہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار