

Loading content...
اسی طرح کربلا معلی میں شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے کفر کے سامنے اپنے دین کا اظہار فرمایا ہے اور عین اس وقت کہ جہاں عزت و ناموس کو خطرہ درپیش تھا وہاں انہوں نے تقیۂ مروّجہ سے کام نہیں لیا بلکہ اپنی جان ومال وعزت و ناموس کے جملہ خطرات سے بے نیاز ہوکر اسلام کو سربلند فرمایا ہے … اسی طرح آپ سوچتے چلے جائیں کہ کیا ہمارے بارہ آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام میں سے کسی ذات نے اپنے مذہب کے اعلان میں کبھی رواداری سے کام لیا ہے؟ اور اگر وہ لینا بھی چاہتے تو کیا کوئی ان کے بارے میں یہ مان سکتا تھا کہ انہوں نے کسی غیر کی بیعت کرلی ہے یا کفر صریح کو حق مانتے ہیں (نعوذباللہ)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار