

Loading content...
جب ہم تقیہ کو عربی کے حوالے سے دیکھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ اس کا اصل مادّہ وقی ہے جس کے معنی ہیں کسی خوف کی وجہ سے کسی چیز سے پرہیز اگر ہم وقی سے مشتق الفاظ کو دیکھیں تو اس سے تقویٰ بھی ہے اتقا بھی ہے اتقوا النارکے معنی ہیں تم آگ سے بچو، تقیہ کے معنی پرہیزگاری ہے کیونکہ کسی چیز سے پرہیز ہی تقیہ ہے کیونکہ انسان پرہیز کسی خوف کی وجہ سے ہی کرتا ہے، اس لئے تقیہ کے باطن میں ایک خوف کا عنصر موجود رہتا ہے اصطلاحی معنی میں بھی یہی بات نظر آتی ہے کیونکہ تقیہ کے اصطلاحی معنی ہیں کسی خوف کی وجہ سے حقیقت حقہ کو ظاہر نہ کرنا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار