

Loading content...
اسلام نے عورت پر جہاد ساقط گیا اس لئے جہاد میں شہید ہونے والے صرف مرد ہوتے تھے عورتوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی …اس جذبہ شہادت سے سرشار جوانوں کی بھی بچیاں تھیں جنھیں اسلام باعزت زندگی دینا چاہتا تھا اور دوسری طرف غیر مسلم انسانیت کا احترام بھی لازم تھا اس لئے اسلام نے متعہ کا قانون دیا کہ ہر عورت کو تحفظ مل جائے اور اس عقد موقت پر بھی عقد دائمی کے احکام لاگو کرکے اجازت دی اور یہ قانون وقت کا اولین تقاضہ اور فطرت کے عین مطابق تھا مگر اسے بعض بدکماش لوگوں نے عیاشی کا ذریعہ بنایا جو انتہائی گھٹیا حرکت تھی ورنہ یہ قانون متعہ نہ ہی شیعہ تھا اور نہ ہی سنی تھا بلکہ پورے عالم اسلام کا مشترکہ قانون جو فطرت کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے قائم ہوا تھا اور اس حقیقت سے بھی کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ سرور کونینصلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکے دور میں متعہ جاری رہا اور بڑے بڑے صحابہ اور ان کی بیٹیوں نے اس وقت کے تقاضوں کے پیش نظر متعہ کیا جیسا کہ قول مقبول میں بحوالہ کتاب محاضرات لکھا ہے کہ عبد اللہ بن عباس نے عبد اللہ ابن زبیر سے کہاتھا کہ تیری ولادت بھی عقد متعہ سے ہوئی تھی اس کی عبارت یہ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار