

Loading content...
اس رخصت اسلامی کو شیعوںکے سر تھوپ کراس سے اپنی عیاشی کے اڈے اورنگ زیب نے قائم کئے اور اس نے ایک تیر سے دو شکار کئے ایک تو وہ شیعوں کا دشمن تھا اور وہ چاہتا تھا کہ کسی نہ کسی طرح شیعہ بدنام ہوں اور جملہ عالم اسلام اور دیگر غیر مسلم معززین بھی اس مسلک و مذہب حق کی طرف مائل نہ ہوں اور اس نے شیعوں کو بدنام اور ذلیل کرنے کیلئے کئی قوانین بنائے جیسا کہ مرنے والوں کو غسل دینے کا قانون یعنی جس مسلک کا آدمی بھی مریگا اسے غسل شیعہ دیں گے اسی طرح اس نے اپنے فوجیوں کی عیاشی کے اڈوں کیلئے جو پیشہ ور عورتیں بٹھائی تھیں ان کیلیے قانون یہ بنایا تھا کہ جو عورت شیعہ نہ کہلائے اسے نہ بٹھایاجائے بلکہ چکلے کا لائسنس اسے اشو کیا جائے جو شیعہ کہلانے پر آمادہ ہوچاہے وہ جس مذہب سے بھی تعلق کیوں نہ رکھتی ہو اور اپنے آپ کو دیندار کہلانے والے اس بادشاہ نے اپنے اس کام کیلئے متعہ کو اشو بنایا اور اسے شیعوں پر تھوپ دیا جبکہ یہ اضطراری حالتوں کا رخصتی و رعایتی قانون تھا اس نے اسے پہلے صرف شیعوں پر تھوپا اور اس کی بنیاد پر عیاشی کے اڈے کھول دئیے اور اس کے بعد سے آج تک یہ الزام شیعوں پر آرہا ہے ورنہ کوئی بھی مذہب بے غیرتی کو پسند نہیں کرتا اور نہ ہی بے غیرت معاشرے کو پسند کرتا ہے چاہے کوئی بھی مذہب ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار