

Loading content...
دوستو بات یہ ہے کہ متعہ کا جو تصور اسلام میں تھا وہ پورے عالم اسلام کے جملہ مسالک میں ایک ہی صورت و ہئیت میں موجود تھا یہ اکیلا شیعوں کا تصور نہیں تھا متعہ جو اپنے دور میں رائج تھا تو وہ پورے عالم اسلام کیلئے تھا اور سارے شیعہ سنی اس پر عمل پیرا تھے اور اسکا الزام شیعوں پر دھر دیا گیا ہے اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ نکاح متعہ کی اجازت صرف اضطراری حالات میں دی گئی تھی جیسا کہ اسلام کا کوئی بھی حرام اضطرار میں حرام نہیں رہتا بلکہ اس کی رخصت و رعایت دی گئی ہے جیسا کہ خنزیرکا گوشت ہے تو جان بچانے کیلئے بقدر ضرورت کھانے کی اجازت ہے اسی طرح اضطرار و مجبوری کی صورت میں جہاں برائی سے بچنے کا کوئی دوسرا راستہ موجود نہ ہو وہاں عقد ِموقتیعنی نکاح متعہ کی رخصت تھی اور یہ مخصوص حالات سے مشروط تھا اور سرور کونینصلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکے زمانے سے اس پر عمل تھا اور بڑے اصحاب نے اس پر عمل کیا یہ یاد رہے کہ عیاشی و لذت نفس و ہوائے نفسانی کی تکمیل کی نیت سے تو عقد دائمی بھی حرام ہے تو عقد موقت کیسے جائز ہوسکتاہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار