

Loading content...
دوستو ہمارا یہ بھی عقیدہ ہے کہ ہمارے لئے ضابطہ حیات قرآن کریم ہے اور ہمارا قرآن کریم کے ایک ایک حرف پر کامل ایمان ہے چاہے وہ آیات ناسخہ ہیں یا آیات منسوخہ ہیں اور ہمارا یہ بھی ایمان ہے کہ قرآن کریم کی تاویل و تفسیروہی درست ہے جو معصومین علیہم الصلوات والسلام فرمائیں کیونکہ ان کے گھر پہ نازل ہوا ہے اس لئے قرآن فہمی کیلئے ان سے بڑھ کر کوئی ذریعہ ہے ہی نہیں … اور ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کے پاس جو قرآن ہے وہ اس حوالے سے کامل ہے کہ وہ تاویل سمیت موجود ہے اور ہمارے پاس جو قرآن موجود ہے اس میں تاویل و تفسیر موجود نہیں ہے بلکہ تفاسیر علیحدہ لکھے گئے ہیں اس لئے ان میں اختلاف ہے اس لئے جب شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کا ظہور ہوگا تو اس وقت وہ قرآن ظاہر کیا جائے گا جو امیرکائنات علیہم الصلوات والسلام نے بمعہ تاویل جمع فرمایا تھا اس لئے ان کے دور میں کوئی اختلاف نہ ہوگا بلکہ ایک خراش تک کے احکام قرآن کریم سے پیش کئے جائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار