

Loading content...
دوستو ہمارا یہ بھی عقیدہ ہے کہ اللہ جل جلالہ نے جتنے انبیا و رسل ععع بھیجے اور انھیں کتب عطا فرمائے ہیں ہمارا ن سب پر ایمان ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ وہ سارے کتب سماوی اللہ جل جلالہ ہی کے عطا فرموہ ہیں اور آج جو کتب موجود ہیں جیسا توریت انجیل زبور اور دیگر صحیفے جو اولڈ ٹسٹا منٹ(Old Testament) میں ہیں یا نیو ٹسٹامنٹ (New Testament)میں ہیں ہمارا ان سب پر کامل ایمان ہے ہاں جہاں جہاں یہود و نصاریٰ نے ان میں تحریف کی ہے ہم اس سے بری ہیں کیونکہ ہمارے لئے درست نا درست کا پیمانہ قرآن کریم ہے کیونکہ جس ذات نے انسانیت کیلئے پیغام ہدایت بھیجا ہے وہ ایک ہے تو اسکا پیغام بھی ایک جیسا ہونا چاہیے ناکہ ایک دوسرے سے متصادم احکام کا مجموعہ … ہمارا ان کتب اور ان صاحبان کتب انبیا و رسل ععع پر اجمالی طور پر کامل ایمان ہے اور سرور کونینصلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکے بعد کسی نبی کی بعثت کی ہمارے عقائد میں کوئی گنجائش نہیں ہے نہ اصالتاً نہ نیابتاً کوئی بھی مبعوث نہیں ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار