

Loading content...
دوستو! مذہب اہل بیت میں حلال کمانا اور حلال خوری کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ جملہ اعمال و عبادات کا دار مدار حلال خوری پر ہے … اگر حرام کھاکر نمازیں پڑھی جائیں، روزے رکھے جائیں، حج کیا جائے، تزکیات نفس کئے جائیں، وظائف کئے جائیں، زیارات کئے جائیں، صدقہ دیا جائے، کارخیر میں کچھ خرچ کیا جائے تو یہ سب بے سود ہوتا ہے کیونکہ غذا ہی انسان کی بنیادی قوت یا بیسک انرجی (Basic Energy) ہوتی ہے اورانسان غذا ہی سے اعمال و عبادات کی قوت حاصل کرتا ہے اور اگر وہ قوت ہی باطل ہوگی تو سارے اعمال باطل ہوں گے بہ الفاظ دیگر اسلامی اعمال کی بنیاد حلال خوری پر ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار