

Loading content...
اسی طرح ہمیں عربی اخلاقیات اپنانے کا حکم نہیں دیاگیا بلکہ انسانی و اسلامی و فطری اخلاقیات کو اپنانے کا حکم ہے اور اس کی تبلیغ کا حکم بھی دیا ہے کیونکہ 90% فیصد اخلاقی اصول پوری دنیا کے ایک ہی ہیں کیونکہ وہ عقلی ہیں جیسا کہ سچ بولنا، دیانت داری، درست ناپ تول وغیرہ… اسی طرح برائیاں بھی عقلی ہیں کہ جنہیں چھوڑنا ہے اور دوسروں کو اس سے بچنے کا حکم دینا ہے جیسا کہ چوری، ڈکیتی، غصب، زنا، فراڈ، قتل، ہیراپھیری، رشوت وغیرہ کو ساری دنیا برا سمجھتی ہے اس لئے یہ منکر میں داخل ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار