

Loading content...
یہ جہاد ہر دور میں واجب ہے کیونکہ سب سے پہلے ملک باطن پر سے ابلیس کی حکومت کا خاتمہ کرنا ضروری ہوتا ہے، من اندر کے سومنات کو توڑنا ہوتا ہے، اندر کی دنیا کے معبود باطل ہوائے نفس کی اطاعت کا قلادہ گردن سے اتارنا ہوتا ہے اور اس کی طاغوتی قوتوں سے جم کر لڑنا پڑتا ہے اور یہ جہاد کل وقتی جہا د ہے زندگی کا کوئی لمحہ اس سے خالی نہیں ہوتا اس لئے یہ انتہائی مشکل ہے … اور دور غیبت میں ہمارے اوپر یہ جہاد امام زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کی غیبت کی وجہ سے اورسختی کے ساتھ واجب ہوچکا ہے… اس لئے ہمارا یہ جہاد جاری ہے اور انشاء اللہ تاحیات جاری رہے گا اور جہاد اصغر کی جملہ اقسام میں سے سوائے جہاد بالسیف کے باقی سب جہاد بھی جاری ہیں یعنی جہاد بالقلم بھی جاری ہے، جہاد باللسان بھی جاری ہے اور اسی طرح کے سارے جہاد جاری و ساری ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار