

Loading content...
٭الخمس فی کل ما افاد الناس من قلیل اوکثیر…خمس ہر اس چیز میں ہے جو لو گوں کو فائدہ دے چاہے و ہ کم ہو یا زیادہ … ہاں بعض فقہا نے یہ فرمایا ہے کہ خمس کا اطلاق بچت پر ہے نہ کہ پوری کمائی پر ، جبکہ احادیث صحیح میں اس کے خلاف حکم ہے اور کئی آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام سے کئی طریق سے متعدد احادیث منقول ہیں ان میں بچت کا کوئی تصور نہیں بلکہ پوری کمائی پر اس کا اطلاق ہوتا ہے ایسی بہت سی احادیث میں یہی فرمایا گیا ہے کہ کل کمائی کا پانچواں حصہ خمس ہے نہ کہ بچت پر… کیونکہ آپ نے اسے واضح فرمانے کیلئے درزی کی مثال دی ہے کہ اگر وہ پانچ پیسے بھی کماتا ہے تو اس میں سے ایک ہمارا حق ہے یعنی سرکاری ٹیکس وغیرہ منہا کرنے کے بعد انسان جو کمائی گھر لاتا ہے اس کل کمائی پر خمس واجب ہے نہ کہ بچت پر
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار