

Loading content...
اسے تو اس طرح واجب قرار دیا کہ جیسے اس نے اپنی عبادت کی تاکید فرمائی اس کی بھی تاکید فرمائی مگر یہ تو اس طرح تھا جیسے انسان کسی جانور کو حلال و ذبح کرتا ہے اور ذبح کئے بغیر تو مال ہی حرام ہوتا ہے اسی طرح زکواة کے بغیر مال ہی حرام رہتا ہے، اب کار خیر میں استعمال تو اس کے بعد ہونا ہے کیونکہ اس سے قبل تو مال اس قابل ہی نہیں تھا کہ اسے کار خیر میں لگایا جا سکے، ہاں زکواة کی ادائیگی کے بعد وہ حلال ہوا ہے، ہاں اب اگر کوئی اس سے کوئی نیک کام کرتا ہے مومن بھائی کی مدد کرتا ہے یا غریبوں کے رفاہی کام کرتا ہے تو اب قابل جزا ہوگا ورنہ اس کے بغیر تو ایسے ہی تھا کہ جیسے کوئی طبعی موت مرنے والی حرام و مردارگائے اللہ کے نام پر خیرات کردے یا غربا میں تقسیم کرکے جنت کی امید بھی رکھے… حقیقت یہ ہے کہ جب تک مال پاک نہ ہو صدقات اور دیگر امور ِخیر میں خرچ کرنا بے سود ہوتا ہے بلکہ مزید گنہگار بناتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار