

Loading content...
اور اس جدید دور میں بھی وسائل مخصوص ہاتھوں میں ہیں اور وہ استحصالی طبقہ نادان اور کم فہم انسانوں کو اپنی ملکیت بنائے ہوئے ہے اور یہی حقیقت تھی کہ جس کی وجہ سے سوشلز م (Socialism) و کیمیونزم(Communism) کو مقبولیت حاصل ہوئی کیونکہ اس میں بھی حقوق ذات کا خیال نہ رکھا گیا تھا اس لئے وہ بھی ناکام ہوگیا …اور اسلام کا یہ اصول ہے کہ اس میں مرکزی شخصیات و افراد غریب ہی ہوتے ہیں اور حکم بھی یہی ہے کہ جب آپ کسی بھی ملک میں تبلیغ کیلئے جائیں تو سب سے پہلے آپ غریبوں میں تبلیغ کریں کیونکہ اسلام غریب انسان کی بحالی کا حکم دیتا ہے اور اسی لئے اللہ نے اپنی عبادت خاص کے ساتھ سیکڑوں مقامات پر غریب کے حق کا اپنی عبادت کی طرح ذکر کیا ہے اور فرمایا ہے (اقیموا الصلواة و آتوالزکواة) بار بار نماز اور زکواة کوبرابر اور متصل بیان فرمایا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار