

Loading content...
چونکہ جملہ شعبہ ہائے حیات اور صورت و حالت ِ حیات کے لوگوں نے اور جملہ طبقات کے لوگوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونا تھا اس لئے اسلام ایک جامع طرز حیات ہے اور اس میں معاشی، معاشرتی، عمرانی اور اقتصادی اصولوں کا ہونا ضروری تھا تاکہ یہ جملہ امور میں کفایت کرسکے اور اس سے جملہ طبقاتِ حیات و انسانیت کے لوگ استفادہ کر سکیں چنانچہ اس میں حقوق اللہ سے لے کر حقوقِ جار یعنی ہمسایہ کے حقوق تک کسی کو بھی فراموش نہیں کیا گیا،یعنی ایک فرد سے لے کر جماعت اور جماعت سے لے کر ملک اور ملک سے لے کر پورے گلوبل ولیج (Global Village) تک ہر چیز کیلئے قوانین و اصولِ قوانین ]بیسک پرنسپل آف لاز [(Basic Principal of Laws) تک کو بیان فرمایا گیا ہے یہاں میں ان سارے پہلوؤں پہ روشنی تو نہیں ڈال سکتا صرف اتنا عرض کروں گا کہ اسلام کے سامنے جو سب سے اوّلین ترجیح یا پریارٹی (Priority) ہے وہ ہے انسانیت اور انسانیت کی حساس ترین شکل غریب انسانیت کی غربت ہے… اس لئے امیروں سے زیادہ اسلام نے غریب کو سامنے رکھا اور اس کی کو مرکزیت عطا فرمائی جیسا کہ کہاجاتا ہے کہ ہسپتال کا اہم ترین فرد مریض ہوتا ہے، اسی طرح دین میں اہم ترین فرد غریب و مفلس و نادار طبقہ ہوتا ہے اور یہ بھی ایک تاریخی حقیقت ہے کہ جس مذہبی جماعت میں امرا پرستی شروع ہوجائے وہ مذہبی جماعت سب سے پہلے اخلاقی طور پر کنگال ہوتی ہے اور اس کے بعد وہ ایک نمائشی دینی جماعت بن جاتی ہے اس میں سے روحِ مذہب نکل جاتی ہے یعنی اس کی روحانیت فنا ہوجاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار