

Loading content...
دوستو! ہمارا وقت افطار بھی دیگر مسالک سے مختلف ہے جو حنابلہ ہیں وہ سورج کے غروب ہوتے ہی بلاتوقف روزہ افطار کردیتے ہیں اور جو حنفی ہیں وہ غروب آفتاب کے چند منٹ بعد افطار کرتے ہیں اور ہمارا وقت افطار عموماً غروب آفتاب کے نصف گھنٹہ بعد کا ہوتا ہے …اس کا قانون یہ ہے کہ غروب سے طلوع آفتاب تک کا جو وقت بنتا ہو اسے آٹھ پر تقیسم کردیں تو جو وقت سامنے آئے گا وہ ہماری سحری کے اختتام کا وقت ہوگا، مثلاً آفتاب چھ بجے غروب ہوا ہے اور صبح چھ بجے طلوع ہوا ہے تو اس طرح یہ وقت 12 گھنٹے ہوا، اب اسے 8پر تقسیم کیا تو ڈیڑھ گھنٹہ ہوا، اس طرح ہمیں معلوم ہوگیا کہ طلوع آفتاب سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل یعنی 4 بجکر30 منٹ پر آذان کا وقت ہوگا… اسی طرح رات کے کل وقت کو24 پر تقسیم کیا جائے تو اس طرح جو وقت سامنے آئے وہ ہماری نماز مغرب کی آذان کا وقت ہوگااور یہی افطار کا وقت ہوگا اور مستحب یہ ہے کہ روزہ نماز مغرب ادا کرنے کے بعد افطار کیا جائے کیونکہ یہ خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام کا معمول تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار