

Loading content...
تاکیدات آئمہ اطہارعلیہ الصلوات والسلام میں سے ہے کہ مومن بھائی کے ساتھ بدزبانی کرنا، کسی کی غیبت کرنا، عشقیہ اشعار سننا بھی روزے کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حکم یہ ہے کہ روزہ دار کے ہر عضو بدن تک کو روزہ ہونا چاہیے اسی طرح کئی مکروہات روزہ ہیں مثلا ً آنکھوں میں دوائی ڈالنا یا سرمہ لگانا، جس کا ذائقہ حلق تک پہنچ جائے یا ناک میں دوائی ڈالنا، اسی طرح ہر وہ کام جو باعث ضعف ہو جیسے خون نکلوانا ]مگر عزاداری و ماتم داری کا خون اس سے مستثنیٰ ہے[ خوشبو سونگھنا، مالش کروانا، عورت کا پانی میں بیٹھنا، پورے لباس کو تر کرلینا، ہر وہ کام جس سے منہ میں خون آجائے مثلادانت نکلوانا، تر لکڑی سے مسواک کرنا، شہوانی حرکت کرنا، غیر محرم پہ عمداً نگاہ کرنا وغیرہ …ان کی مزید تفصیل کتب فقہ میں دیکھی جا سکتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار