

Loading content...
دوستو! اللہ جل جلالہ کو جتنے سجدے کئے جائیں ان میں سے اسے سب سے زیادہ محبوب سجدہ وہ ہوتا ہے جو خاک پر کیا جائے کیونکہ مٹی پر جبین رکھنا کمال انکسار ہوتا ہے اور شیوہ انبیا و رسل علیہم السلام یہی تھا کہ وہ خاک پر سجدہ دے کر حق بندگی ادا کرتے تھے اس لئے ہم شیعہ بھی خاک پر سجدہ دینے کو اہمیت دیتے ہیں …اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہم اپنے علاقے کی عام مٹی پر سجدہ دیں تو اس کی فضیلت کیا ہوگی اور اگر ہم اس خاک پر سجدہ دیں کہ جس خاک پر سجدہ دے کر فرزندرسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمنے توحید کو بچا لیا ہے اور اس کی وحدانیت کا علم بلند فرمادیا ہے تو اسکی فضیلت و عظمت کیا ہو گی؟ … اس لئے ہمارے لئے باعث فضیلت وہ خاک ہے کہ جس پر سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کی آل نے سجدہ دیا ہو اس لئے ہم نماز میں اپنے سامنے مدینہ و نجف و کربلا و مشہد کی مقدس خاک کی سجدہ گاہ بنا کر رکھتے ہیں تاکہ ہماری پیشانی بھی نماز میں اس خاک پر جھکے جس پر سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کی پاک آل علیہم الصلوات والسلام نے اپنی پیشانیاں رکھی تھیں تاکہ ہم ان کی نمازوں کی لمس اپنی نماز میں محسوس کر سکیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار