

Loading content...
دوستو! ہمارا یہ عقیدہ بھی ہے کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا جہاں بھی نام پاک آجائے وہاں صلوات پڑھنا واجب ہے اس لئے دوران نماز جب ان کی گواہی دی جاتی ہے تو اس وقت ان پر صلوات پڑھنا واجب ہوجاتا ہے اور اگر نماز باجماعت ہوتو مقتدی پر دو مرتبہ صلوات پڑھنا واجب ہوتا ہے ایک دفعہ پیش نماز سے نام سن کر اور دوسری مرتبہ جب خود گواہی دے اور سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا اسم مبارک آئے تو پھر صلوات پڑھے … اسی طرح دوران نماز جب بھی سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کے اوصیائے اطہار علیہم الصلوات والسلام کا نام سن لے تو صلوات پڑھنا واجب ہے کیونکہ انہوںنے خود فرمایا ہے کہ جس نے ہمارے نام پر صلوات نہیں پڑھی اس نے ہم پر جفا کی ہے اور اس پاک گھر پر جفا کسی بھی حالت میں جائز نہیں ہے… اس لئے ہم دوران نماز ان پر صلوات پڑھنا واجب سمجھتے ہیں … عام حالات میں مومن کے حق کے بارے میں یہ حکم ہے کہ اگر مومن دوران نماز سلام کرے تو اسے بھی جواب دینا چاہیے کیونکہ سلام کرنا سنت ہے جواب دیناواجب ہے اور اسے اس طرح جواب دینا چاہیے سلام علیکم و رحمة اللہ برکاتہ…اسی سے سرورکونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حق پر استنباط ہوسکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار