

Loading content...
اس لئے ہمارے فقہا شہادت ثالثہ کو نماز میں مستحب سمجھتے ہیں اور ہمارے بعض محقق علما نے تو اسے واجب قرار دیا ہے اور اس کے واجب ہونے پر ابھی تلاش روایات و تحقیق کا عمل جاری ہے اور آج ہمارے علمائے کرام و مراجع عظام میں سے شاید کوئی بھی شہادت ثالثہ کو مبطل نماز نہیں کہتا اور جو ذکر محمدؐ و آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام کو مبطل نماز کہتا ہے وہ شیعہ روایات سے ناواقف ہے کیونکہ کثیر تعداد میں ان کے ذکر کو ذکر اللہ کہاگیا ہے اور ذکر اللہ سے نماز باطل نہیں ہوتی …کیونکہ ہمارا مذہب مذہب اہل بیت علیہم الصلوات والسلام ہے اس لئے ہمارے اعمال و عبادات کی روح ذکر اہل بیت علیہم الصلوات والسلام ہے اور امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا کہ میں مومن کی نماز ہوں اس لئے ان کے ذکر کو مبطل نماز کہنا غیر شیعی نظریہ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار