

Loading content...
اس جگہ جناب امام خمینی اعلی اللہ مقامہ کے ایک تبصرہ کا خلاصہ ضرور پیش کرنا چاہوںگا… وہ فرماتے ہیں کہ یہ فنا کسی جرم یا قصور کی وجہ سے نہیں ہوگی کیونکہ ملکوت وعرش کرسی لوح وقلم حورانِ جناں جنت و جہنم کا کوئی قصور نہیں ہے کہ انھیں فنا کردیا جائے گا کیونکہ بلا وجہ سزا دینا اللہ جل جلالہ کے عدل کے منافی ہے بلکہ اس فنا کی وجہ یہ ہوگی کہ اللہ جل جلالہ اپنے انوار کے اظہار کا ارادہ فرمائے گا اورپھر وہ اپنے حجابات قھریہ کو ایک ایک کرکے ہٹانا شروع فرمائیگا اور اس کے انوار کی تمازت بڑھتی جائے گی جس جس مخلوق کے جو جو نقطہ تمازت ] برننگ پوائنٹ [(Burning Point)ہوگا وہ اپنے برننگ پوائنٹ پر سلگ کر فنا ہوتی جائیگی تاینکہ سوائے انوار معصومین علیہم الصلوات والسلام کے کوئی بھی مخلوق اس کے جمال بے نقاب کا مظاہر ہ نہ دیکھ سکے گیااور ہر چیز فنا ہوجائے گی اور یہی تامہ الکبریٰ ہے … اس کے بعد پھر جناب اسرافیل کو دوبارہ خلق فرمایا جائے گا اور وہ صور میں پھونک ماریں گے تو ساری تخلیق دوبارہ اپنی پہلی حالت میںآجائے گی اور اہل جنت جنت میں ابدالآباد تک رہیں گے اور اہل جہنم جہنم میں ابد الآباد تک رہیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار