

Loading content...
دوستو پوری امت مسلمہ طرح ہمارا بھی یہ عقیدہ ہے کہ قیامت کے بعد ایک وقت ایسا ہے کہ جب اللہ جل جلالہ پورے عالم خلق و امر کو فنا کردیگا اور جیسا کہ بحار الانوارج 6 اور دیگر بہت سی کتب تفسیر و حدیث میں لمن الملک الیوم …کے ضمن میں روایات ہیں ہے کہ سب سے پہلے اللہ جل جلالہ زمین و اہل زمین کو فنا کرے گا اس کے بعد پہلے آسمان کو پھر یکے بعد دیگرے ساتوں آسمانوںکو فنا کریگا اس کے بعد ملکوت ارض و سما کو پھر ملکوت اربعہ میں سے پہلے میکائیل کو بھی جبریلؐ کو پھر اسرافیل کو پھر عزرائیل کوفنا کرے گا تاینکہ سوائے اس کی ذات اور انوار ذات کے علاوہ جو کچھ ہوگا ہو فنا ہوجائے گا تو اس وقت اللہ جل جلالہ فرمائے ٭ لمن الملک الیوم؟ ثم یرد علی نفسہ للہ الواحد القھار
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار