

Loading content...
جنت کے لذات کے کئی اقسام وانواع ہوںگے ان میں کچھ وہ افراد ہوںگے جو اللہ جل جلالہ کی تسبیح وتقدیس سے لذت حاصل کریں گے اور وہ اللہ جل جلالہ کے ملائکہ سے ہوںگے کچھ وہ ہوںگے جو کھانے پینے سے لذت حاصل کریں گے ان کی خوش طبعی کیلئے حوریں ہونگی مسھر یاں لگی ہونگی تکیے لگے ہوںگے لڑ کے ان کی خدمت میں ہوںگے سندس و حریر کے لباس پہنے ہوںگے ہر ایک اس سے لذت حاصل کرے گا جو وہ چاہیگاوہ اسے ملے گا یہ سب کچھ ان کی ہمت اور ارادہ سے وابستہ ہوگا جس میں جتنی ہمت ہوگی وہ اتنا ہی وہاں سے فائدہ اٹھائے گاوہ مزے لوٹے گا لطف اندوز ہوگا نہ پاخانہ کی حاجت ہوگی نہ پیشاب کی ضرورت ہوگی جو کچھ کھائیں گے وہ پسینہ بنے گا جس سے عطر وعنبر کی خوشبونچھاور ہوگی حمد وتسبیح کا انھیں الھام ہوگاجس طرح انھیں خواہش کا الھام ہوگا وہ کمال اور حسن میں بڑھیں گے جس طرح دنیا میں قباحت وبدصورتی اور بڑھاپے کی طرف بڑھتے تھے… جنت کے آٹھ دروازے ہیں ہر ایک دروازے کی چوڑائی چار سو سال کے فاصلہ کے برابر ہوگی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار