

Loading content...
اسی طرح آئمہ ھد علیہم الصلوات والسلام سے بیان ہواہے جنت دارالبقاء ہے سلامتی اور امن کا ٹھکانہ ہے اس میں موت نہیں ہے بڑھاپا نہیں ہے بیماری نہیںہے، تکلیف نہیں ہے ،غم نہیں ہے ،فکر نہیں ہے ،پریشانی نہیں ہے ،کسی قسم کی ضرورت نہیں ہے ،فقر نہیں ہے ،فاقہ نہیں ہے ،یہ بے نیازی اور سعادت کا گھر ہے ٹھہرنے کی جگہ ہے کرامت اور سعادت کا گھر ہے اس میں رہنے والوں کونہ تھکاوٹ ہوگی نہ پریشانی ہوگی ٭وفیھا ماتشتھیہ الانفس وتلذالاعین اور اس میں جو خواہش ہوگی وہ پوری ہوگی اور اس میں وہ کچھ ہوگا جس میں آنکھیں لذت محسوس کریں گی (الزخرف٧)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار