

Loading content...
دوستو صراط کے ضمن میں رو روایات وارد ہوئے ہیں ان میں یہ بھی ہے کہ صراط پر کئی عقبات ہوںگے یعنی کئی گھاٹیاں ہونگی اور وہاں لوگوں کو روک سوال کیا جائے گا یہ ایک طرح کی رکاوٹیں ہیں چوکیا ں بنی ہیں جنکے نام اومرو نواہی کے اسماء سے رکھے گئے ہیں جیسے نماز ،زکات صلہ رحمی ،امانت امام کی ولایت وغیرہ پس جس نے ان میں سے کسی ایک میں کوتاہی کی ہوگی اسے اس نام والی چوکی اورپکٹ (Picket)پر رکنا پڑے گااور اس جگہ پر اس سے اللہ کے حق کا مطالبہ کیاجائے گایاتو وہ ایسے عمل صالح کے ذریعہ جو اس نے پہلے انجام دیا ہواتھا وہاں سے عبور کرجائے گا یا اللہ کی رحمت اس کے شامل حال ہوجائے گی جس کی وجہ سے وہ وہاں سے عبور کرجائے گا اور وہاں سے وہ اگلی چوکی پر پہنچ جائے گا اسی طرح وہ ایک کے بعددوسری پکٹ (Picket)پر رکتااور وہاں سے عبور کرتا اور چلتاجائے گا ہر پیکٹ اور چوکی پر اس سے اسی چوکی کی مناسبت سے سوال ہوگا یہاں تک کہ وہ تمام چوکیوں سے صحیح وسالم گزر گیا تو وہ دارالبقاء میں پہنچ جائے گا اورایسی زند گی اسے نصیب ہوگی جس میں موت نہیںہے ایسی سعادت اور خوشی اسے ملے گی جس میں شقاوت وبدبختی وغم نہیںہے اور اگر وہ ان عقبات اور رکاوٹوں میں کسی جگہ پھنس گیا اور ان سے خود کو نہ چھڑاسکا تو اس کا قدم اسی (Picket) پکٹ اور عقبہ سے پھسلے گا اور وہ پنا ہ بخدا آتش جہنم میں جاگرے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار